۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
شیخ ذوالفقار علی انصاری۔ یومِ دفاع تقریب

حوزہ / شیخ ذوالفقار علی انصاری نے کہا: یومِ دفاع کی مناسبت سےافواج پاکستان اور  وطن عزیز کے دفاع میں شہید ہونے والےشہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سی ٹی پبلک سکول سکردو میں 06 ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی شیخ ذوالفقار علی انصاری تھے۔

شیخ انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا: 6ستمبر یوم دفاع پاکستان ان عظیم قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے جو 1965ء کی جنگ میں افواج پاکستان کے جوانوں نے وطن کے لیے لڑتے ہوئے پیش کیں۔ ملک کے دفاع میں پاک فوج کے جوانوں نے "اے مرد مجاہد جاگ ذرا" کے نعرے کے ساتھ جو قربانیاں پیش کی ہیں تاریخ میں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

شیخ انصاری نے خطاب میں غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاکستان کے ہر فرد کو شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع اور ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی تاکید کی ۔

انہوں نے کہا: سرحدوں کی حفاظت کرنا فوج کی جبکہ نظریات کی حفاظت کرنا قوم و ملت کی ذمہ داری ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ تقریب سے پرنسپل سکول جناب حسن صاحب اور دیگر نے بھی یوم دفاع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

سرحدوں کی حفاظت کرنا فوج کی جبکہ نظریات کی حفاظت کرنا قوم و ملت کی ذمہ داری ہے، مولانا شیخ ذوالفقار علی انصاری

سرحدوں کی حفاظت کرنا فوج کی جبکہ نظریات کی حفاظت کرنا قوم و ملت کی ذمہ داری ہے، مولانا شیخ ذوالفقار علی انصاری

سرحدوں کی حفاظت کرنا فوج کی جبکہ نظریات کی حفاظت کرنا قوم و ملت کی ذمہ داری ہے، مولانا شیخ ذوالفقار علی انصاری

تبصرہ ارسال

You are replying to: .